شیری رحمان

ملک کے تجارتی خسارے میں 100 فیصد اضافہ قابل تشویش ہے، شیری رحمان

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  کی نائب صدر شیری رحمان نے ملکی معیشت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی  تنقید کا نشانہ بنایا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ صرف 6 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 100فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر ملکی معیشت سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی حکومت نے ناکامی کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.79 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ ایکسپورٹس میں 14کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ امپورٹس 63 فیصد بڑھ کر 39.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک طرف تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف حکومت ایکسپورٹس بڑھنے کا دعوہ کر رہی ہے۔ صرف 6 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 100فیصد اضافہ قابل تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے