کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر توانائی سے ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔