مریم اورنگزیب

بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہو گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا ملک موٹروے کے ذریعے جوڑنے کے نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، پشاور کراچی موٹروے کے اس آخری حصے کی تعمیر پر پاکستان کے تمام بڑے شہر جڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم 6 کو سرکاری اور نجی شراکت داری سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پورے پاکستان کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، تجارتی آمدورفت تیز، حادثات سے بچاؤ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے