مصطفی کمال

ملک میں سب سے زیادہ کرپشن آج ہو رہی ہے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ کرپشن اور خورد برد آج ہورہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی سمیت نیب نے بھی اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ظلم و ستم میں پیپلزپارٹی بھی شریک ہے کیونکہ پی پی نے اب تک نااہل حکومت کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا ہے۔ لوگ مر رہے ہیں لیکن بلاول بھٹو سمیت کسی حکمران کو غصہ نہیں آرہا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ تین سال پہلے عمران خان کے بڑے بڑے دعوے سنے تھے، آج کراچی سمیت سندھ کا وہی حال ہے جو تین سال پہلے تھا۔ ملک میں سب سے زیادہ کرپشن آج ہو رہی ہے۔ نیب بھی صوبائی حکومت کے سامنے اپنے خط واپس لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہے تو دیگر جماعتوں کیساتھ مل کر وفاقی حکومت ایک گھنٹے میں گرا سکتی ہے، وفاقی حکومت کو چلانے کا تاوان پیپلزپارٹی کے سندھ میں ظلم کی شکل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے