مریم اورنگزیب

معصوم آدمی نے کاغذ لہرا کر ملکی سلامتی داؤ پر لگائی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معصوم آدمی نے کاغذ لہرا کر ملکی سلامتی داؤ پر لگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے سائفر لہرا کر کہا امریکا نے سازش کی، عمران خان نے کہا سائفر پر سیاست کرنی ہے۔ آر ٹی ایس بٹھا کر 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سازش اپنے روپ بدلتی رہی، جس نے آئین کی خلاف ورزی کی اسے معصوم کہا گیا، اس معصوم آدمی نے کاغذ لہرا کر ملکی سلامتی داؤ پر لگائی۔ تین بار کے وزیراعظم کو سسیلین مافیا کہا گیا۔ وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ لہرا کر کہا جائے یہ معصوم ہے، کیا ممنوعہ فنڈنگ والا معصوم ہے؟ ریاست پر حملہ آور کیا معصوم ہے؟ اسپیکر سے اسمبلی تڑوائی، کیا یہ معصوم ہے۔ عمران کو اس لیے لاڈلا کہا کہ جب عدالت جائے تو کہا جائے گڈ ٹو سی یو۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے