وفاقی کابینہ

بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے بھر میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے بھر میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، رینجرز تعیناتی کی منظوری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے