حافظ حمداللہ

معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ موخر کرسکتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم

ہنگو (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ موخر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل الیکشن اکتوبر 2023ء میں ہوں گے، معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مؤخر کرسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کیا۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے ہاتھ پاؤں معاشی طور پر باندھ کر چھوڑے، آئین اور اسمبلیوں کو توڑنا آمروں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کو بہانہ بنا کر نواز شریف کو نااہل کر کے نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا اور پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے