شرجیل میمن

مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سندھ حکومت عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت اور صوبائی کابینہ خود تمام کاموں کی نگرانی کررہی ہے ، ضلع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے نکاسی آب جلد مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہورہی ہے، نااہل افسران و ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

اگر جج صاحبان پریشر نہیں برداشت کرسکتے تو وہ انصاف بھی نہیں دے سکتے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری نے کہا کہ سول اور سیشن عدالتوں کو بغیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے