طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) نے طلال چوہدری کو سینیٹر بننے کی پیشکش کردی

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی رہنما طلال چودھری کو قومی اسمبلی ٹکٹ کی بجائے سینیٹر بننے کی آفر (پیشکش) کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس کے علاوہ لیگی رہنما کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کی ٹکٹیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 101 کی نشست پر طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے، پی پی 100 کی نشست پر طلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ نے طلال چوہدری کو سینٹ ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنا دی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے