راجہ پرویز اشرف

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ناگزیر ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے کشمیر کی آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے