مریم نواز

مریم نواز کے پی پی 63 گوجرانوالا سے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کے پی پی 63 گوجرانوالا سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 63 گوجرانوالا سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی 2 حلقوں سے جمع کرائے ہیں جن میں پی پی 173 اور پی پی 63 گوجرانوالا شامل ہیں۔

مریم نواز کے پی پی 63 گواجرانوالا سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے