مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو کرارا جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزب نے اپنے سابق ہم منصب و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کرار جواب دے دیا۔ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران صاحب کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے  بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی شرم، کوئی حیا! آنکھیں کھولیں، فتح جنگ میں عوام کا سمندر آپ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے نیچے سے کرسی کھسکی ہے تو اوپر سے دماغ ہل گیا ہے، یہ ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے۔انہوں نے حاضرین جسلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو عمران خان جیسی نحوست سے آپ کی جان چھوٹ گئی، یہ نحوست عوام کی بجلی، آٹا، چینی کھاگئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے