قمر زمان کائرہ

پاکستانی عدالتیں امریکی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں۔ قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدالتیں امریکی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں امریکا کی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں، وہاں کی عدالتیں کوئی قانون بنے تو اس کو دیکھتی ہیں، یہاں کی عدالتیں تو قانون بننے سے پہلے ہی اسٹے دے دیتی ہیں۔ پیپلز پارٹی میں کچھ لوگ آئے ہیں، بہت سے لوگ آرہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے لوگ غلطیاں کر گئے وہ کسی انقلاب کیلئے نہیں گئے تھے، ان کا خیال تھا کہ وہاں سے سیٹیں ملیں گی، وہ سیٹیں لینے گئے تھے، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ہمارے لوگ تھے۔ یہاں تو کسی کو ایک دن جیل میں رکھا گیا تو چیخیں نکل گئیں، ہم پر تشدد کیا گیا، ہماری خواتین قلعوں میں بند کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گرفتار خواتین پر تشدد سے متعلق جھوٹی مہم چلائی گئی، بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ فیئر ٹرائل ہونا چاہیے اور جزا و سزا کا فیصلہ ہونا چاہیے، ہم ساری زندگی فوجی رولز، فوجی عدالتوں کی مزاحمت کرتے رہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9 مئی خوفناک دن تھا، رینجرز نے پکڑا، مال روڈ پر ڈی جی رینجرز کا گھر ہے وہاں تو کچھ نہیں ہوا، قائداعظم کے گھر پر اٹیک ہوتا ہے، سب کی منزل وہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے