مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ ملک میں فساد چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی بات کرنے والا ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ہوتی ہے غیرملکی سازش اور خیرات کے پیسے سے ملک میں آگ لگانے کا شیطانی کھیل، چاہے ملک جل جائے اِس کی جان بچ جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کی سیاست لاشوں کی محتاج ہوجائے جان لو اس کا ہر حربہ ناکام ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے