سی پیک سیکورٹی کیلئے سندھ پولیس میں 1500 کانسٹیبلز کی بھرتی شروع

کراچی (پاک صحافت) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز (صرف مردوں) کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دیے گئے ہیں۔ سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سےکم ازکم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔

واضح رہےکہ 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کا کم از کم 33 انچ چوڑا ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہش مند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے