مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کی جانب سے عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مقبول کامیڈین عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس کل تک کراچی پہنچ جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے، جس کے بعد ایئر ایمبولینس انہیں لے کر کل تک امریکا روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے تصدیق کی تھی کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کامیڈین عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے