شاہد خاقان

چیئرمین نیب حکومت کے قبضے میں ہیں اس لئے توسیع دینے کی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین حکومت کے قبضے میں ہیں، اس لئے  ان کی ملازمت میں توسیع دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون واضح ہے کہ حکومت چیئرمین نیب کو اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نامزد کرتی ہے لہٰذا وزیراعظم چیئرمین نیب کے لیے مشاورت شروع کریں۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ  نواز کھوکھر کا چیئرمین نیب سے متعلق کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کوئی نیا شخص چیئرمین نیب بنانا چاہیے۔ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے فیصلہ کیا تو عدالت جائیں گے۔ خیال رہے کہ ماہرِ قانون عرفان قادر، رشید رضوی اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے بھی جاوید اقبال کو توسیع دینے کی مخالفت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے