مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کا جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے قاتل کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عدالت معصوم ماہم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور اسے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ معصوم ماہم سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کا کیس عدالت میں چلے گا اور عدلیہ بھی اس سفاک ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دے۔ معصوم ماہم سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قاتل درندے کا ڈی این اے ماہم کے ڈی این اے سے میچ کرگیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ بحیثیت معاشرے کا فرد ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، اردگرد نظر رکھیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماہم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ہم سب کے دل اس افسوس ناک واقعہ پر رنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے