شاہد خاقان عباسی

محمد زبیر کیخلاف مفروضوں پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کے خلاف جب تک کوئی ثبوت نہیں ملتا صرف مفروضوں پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد زبیر کے خلاف پرچہ درج کرا لیں اگر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے تو کی جائے۔ بے شک حکومت ان کے خلاف پرچہ درج کروائے اور قانونی کاروائی کرے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرا کام نہیں ہے قانونی کاروائی کرنا۔ قانونی کاروائی کرنا پولیس کا کام ہے۔ محمد زبیر سے وضاحت طلب کرنے کی بات نہیں ہے اگر یہ کریمنل ایکٹ ہے تو پھر پرچہ درج ہونا چاہیے اور کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کے تحت بھی کاروائی تب ہوگی جب پرچہ درج ہوگا۔ مفروضوں پر کارروائی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے