عمران خان

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست عدم پیشی کی بنا پر خارج کی گئی ہے۔ عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے متفقہ طور پر سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عمران خان کو ساڑھے چھ بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس درخواست ضمانت خارج کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی گئی اس لیے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہیں، اب قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے 14 رکنی پولش وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پولش سفیر کی قیادت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے