ہلال احمر پاکستان

ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کی فلسطینی سفارتخانہ آمد، سفیر سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین فلسطینی سفارتخانہ پہنچے اور فلسطینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات میں حالیہ کشیدگی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے متعلق بات چیت کی۔ فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربیعی کا کہنا تھا کہ غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کاشکار ہے، پینے کے پانی، خوراک اور طبّی امداد کی سخت ضرورت ہے۔

سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان غزہ کی صورتحال سے مکمل آگاہ ہے۔ ہلالِ احمر پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے 4500 فرسٹ ایڈ کٹس، 3500 ہائیجین اور 3500 ڈگنیٹی کٹس بھجوائے گا۔ اس موقع پر ہلالِ احمر پاکستان نے غزہ کیلئے جلد ہی ادویات کی کھیپ بھی این ڈی ایم اے کے ذریعے بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

سردار شاہداحمد لغاری نے کہا کہ اس ضمن میں اگر مخیر حضرات ہلال احمر پاکستان کو نقد امداد دینے کے خواہاں ہیں تو عسکری بنک جی ایٹ مرکز اکاونٹ نمبر 01771650501737 یا فلسطینی سفارتخانہ کے بنک الفلاح، اکاونٹ نمبر 0494-1003784913 میں براہ راست عطیات بھیج سکتے ہیں۔

ادویات عطیہ کرنے کی صورت میں ہلال احمر کے شعبہ ہیلتھ کے نمائندہ ڈاکٹر حاشر پرویز فون نمبر0333-5132452 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہلالِ احمر پاکستان فلسطینی عوام کیلئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کی جانب سے امدادی اپیل میں ایک لاکھ امریکی ڈالر امداد بھی دے گا۔

فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربیعی نے ہلال احمر پاکستان کی قومی و عالمی سطح پر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے غزہ کیلئے امدادی پیکیج کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ہلالِ احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبیداللہ خان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے