قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن اسمبلی کی وفات کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تھا۔ اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایوان میں موجود ہیں جبکہ آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال اور دیگر ارکان ایوان میں پہنچے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو بغیر کسی ایجنڈےکو سنے پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔ اس حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ روایت کے مطابق رکن کی وفات کے احترام میں ایجنڈا مؤخر کیا جاتا ہے اور یہ روایت آج نہیں پہلے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی کروں گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے