قمر زمان کائرہ

قرض لے کر تنخواہیں دے رہے ہیں، ریلیف کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ قمر زمان کائرہ

منڈی بہاءالدین (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قرض لے کر تنخواہیں دے رہے ہیں، ریلیف کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت چھو منتر سے ٹھیک نہیں ہوسکتی، پالیسیاں نافذ ہونے میں وقت لگتا یے، مہنگائی میں بتدریج کمی ہوگی۔ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیے بغیر کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کی بات نہ مانیں تو چیزیں ہاتھوں سے نکل جائیں گی۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکا کو اعتماد میں لے کر کام شروع کریں گے، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے مگر حصہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومتیں کمزور نہیں ہوتیں، حکومت مدت پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے