اعظم نذیر

سیکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں۔ وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے، انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اندرونی سیکیورٹی خطرات نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں کو رابطے کرنا پڑتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے