توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بونیر کے رہنما بختیار علی، ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  پولیس کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما میناخان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے