چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023ء کی منظوری دے دی۔ انہوں نے فنانس بل پر دستخط کر کے فنانس بل 24-2023ء کی منظوری دی۔ خیال رہے کہ صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق اس سے قبل آج صبح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوانِ صدر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 52 رکنی وفد کے ہمراہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔نکابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے