شہباز گل

عدالت نے شہباز گل کی فوری گرفتاری اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ شہباز گِل پاکستان میں جس ایئر پورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جج طاہر عباس سِپرا نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔ جج طاہر عباس سِپرا کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد میں واقع رہائش گاہوں کے باہر انہیں اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گِل کی جائیداد کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سمیت دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کر لیں۔ اے ایس آئی نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی۔ اے ایس آئی آصف اعوان نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کوشش کی، وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کے لیے شہباز گِل جان بوجھ کر امریکا چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے