عطا تارڑ

فواد چوہدری کو غیر مشروط معافی مانگنا ہوگی۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو غیر مشروط معافی مانگنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے جرم کیا ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکانا کوئی عام بات نہیں۔ نہال ہاشمی اس قسم کی گفتگو پر 6 ماہ قید میں رہے، لاہور ہائیکورٹ کے جج سے التجا ہے کہ انصاف کا نظام دہرا نہیں ہوسکتا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کونسی قیامت آگئی ہے جو 2 آئی جیز کو طلب کرلیا گیا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ مقدمہ درج ہوتے ہی خارج ہوجائے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے آئی درخواست پر قانون کے مطابق پرچہ کاٹا گیا، کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، فواد چوہدری کو غیرمشروط معافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں کوئی عام بات نہیں، ان کی عادتیں بگڑی ہوئی ہیں، یہ اپنے دور میں بے گناہ لوگوں کو جیل میں ڈالتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے