فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی نے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کیلئے رکھا۔ فیاض الحسن

لاہور (پاک صحافت) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کے لیے رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس اسکینڈل کا چشم دید گواہ ہوں، میری موجودگی میں پی ٹی آئی نے بھرتیاں کی۔ چار افراد نے پورے سسٹم کو یرغمال بنا رکھا تھا، جبران الیاس، ارسلان خالد اور اظہر مشوانی لاکھوں روپے کما رہے تھے، مجھے ان کے ایجنڈا کا بخوبی علم تھا، اسی لیے عہدے سے ہٹایا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ 20 سے 25 ہزار نوجوانوں کو ماہانہ تنخواہ پر پروپیگنڈا کے لیے رکھا گیا، اور اس پروپیگنڈے میں ملک دشمن عناصر بھی شامل تھے۔ پی ٹی اے میرے انڈر نہیں تھا، وفاق کے ماتحت تھا، اور اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات ایک نمبر کے دو نمبر آدمی تھے، جو کام وفاقی اداروں کو کرنا چاہیے تھا وہ انہوں نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فوج کے حق میں بات کی، فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہماری جنگ صرف پی ڈی ایم سے ہے، میں 5 ماہ سے پی ٹی آئی کی سازشیں بے نقاب کر رہا ہوں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سازشی عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے