فواد چوہدری کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے، مومنہ وحید

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری خود بکے اور پی ٹی آئی میں آئے، اُن کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ وحید نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری خود پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے، وہ یہ بھی بتائیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں۔

واضح رہے  کہ تحریک انصاف کی ایم پی اے مومنہ وحید نے مزید کہا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  میری طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد پولیس

9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے