فضل الرحمٰن کو مسترد کے پی کے عوام نے کیا، احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں، محمد علی شاہ باچا

پشاور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو مسترد کے پی کے عوام نے کیا، احتجاج سندھ میں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کریں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ محمد علی شاہ باچا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے