پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہو کر شیشے توڑ دیے، پولیس کی فائرنگ کے بعد مظاہرین فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دفتر کے باہر کھڑی 3 موٹر سائیکلیں بھی جلا دیں۔دوسری جانب اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی مظاہرین نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگادی۔

واضح رہے کہ آگ کے باعث ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ، فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور کے قلعہ بالا حصار کو میدانِ جنگ بنادیا، ہوا میں گولیاں چلائیں اور گاڑیوں پر پتھر برسائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے