فرح گوگی

فرح گوگی کیخلاف شکایات درج کرانے کیلئے متاثرین نیب میں طلب

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بلوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کے خلاف کیس کے معاملے میں گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب کی ٹیم کے پاس شکایات لے کر پہنچے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بکنگ کی جاتی رہی جبکہ قبضہ ملا نہ رقوم واپس ہوئیں اور مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ میں فرحت شہزادی کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے