خواجہ آصف

محسن نقوی کی تقرری پر تحریک انصاف کا اعتراض کرنا روندا ڈالنے والی بات ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر پی ٹی آئی کی جانب سے  بار بار اعتراض کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری پر ان کا اعتراض کرنا روندا ڈالنے والی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دیے گئے ناموں میں ایک محسن نقوی اور ایک ایکس گورنمنٹ سرونٹ تھے، محسن نقوی کا نام کسی پلی بارگین معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کا ایک کیس تھا، اس میں ایک ملزم سے انہوں نے قرض لیا ہوا تھا، انہوں نے ایک لیٹر کے ساتھ چیک لگاکر وہ قرض واپس کردیاتھا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں متفقہ طور پر نام آیا، سب سے زیادہ اعتراض چوہدری پرویز الٰہی کو ہے۔ وہ اس الیکشن کمیشن سے انصاف مانگ رہے ہیں جس کو گالیاں دیتے ہیں، اب کہتے ہیں لیڈر آف اپوزیشن بننا ہے، اس وقت ہی بن جاتے، عزت و آبرو کے ساتھ اپوزیشن نبھاتے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے