خرم دستگیر

فاشزم کی کالی سیاہ رات عنقریب ختم ہونے والی ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر  نے کہا ہے کہ ملک جمہوری ہے عوام کا ملک ہے۔ فاشزم کی کالی سیاہ رات عنقریب ختم ہونے والی ہے، عمران خان کالی سیاہ رات کے اختتام میں عوام اپنا حصہ ڈالیں گے۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد حکومت کے خلاف کامیاب ہوگی ق لیگ سے گفتگو جاری ہے وہ تاریخ کے درست دھارے کی طرف آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر  نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا تاریخی  جلسہ گوجرانوالہ میں کیا اب لانگ مارچ کےلئے سڑک پر ہوں گے، سوال پوچھیں گے کس نے میری دوائی، میرا آٹا اور میری چینی اور گھی کس نے چوری کیا جو پانچ سو روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ سوال پوچھیں گے میڈیا کا گلہ کس نے گھونٹا؟

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس امریکی صدر کی تصویر کے علاوہ کوئی ٹرمپ کارڈ نہیں، چار سال سے جمہوریت اور غیر جمہوری اداروں کی مداخلت پر جدوجہد و تقاریر کیں، جمہوری جدوجہد کی سزا کاٹی پھر عدالت کو لکھنا پڑا حمزہ شہباز بے قصور ہیں۔ گوجرانوالہ کے شہری پوچھ رہے  ہیں توشہ خانہ چوری کرنے والا امر بالمعروف کا بھاشن کیسے دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے