مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 60 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کی مذاکرات کیلئے اپیل پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب یہ مذاکرات نہیں، این آر او کی اپیل ہے۔ جی ایچ کیو، عمارات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔ یاد گاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات شہداء کی بے حرمتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔ ایمبولینس، ہسپتال، سکول جلائے گئے ،فساد، توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلایا گیا، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر اب کہتے ہو مذاکرات کرنے ہیں۔ قوم، وطن اور شہداء کے مجرموں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے