گرفتاری

غیرملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بناکر دینے والے گینگ کے 3 ایجنٹ گرفتار

پشاور (پاک صحافت) غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے 3 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے غیر ملکیوں کو پاکستانی جعلی دستاویزات بنا کر دینے والے گینگ کے تین ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ کاروائی میں تین غیر ملکی بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار غیرملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جعلی طریقے سے بنانے کے لیے مجموعی طور پر 61 لاکھ میں بات ہوئی تھی۔

ہنگو پولیس کے مطابق گینگ کا سرغنہ پشاور میں ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ گروہ کے تین ایجنٹ اور غیرملکی ہنگو نادرا آفس کے باہر موجود تھے کہ اطلاعات پر کاروائی کی۔ گینگ غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دلانے اور انہیں غیر قانونی طریقے اور جعل سازی سے دیگر ممالک بجھواتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ 420 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے