پی ٹی آئی

عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ مسترد کردیا۔ سروے رپورٹ

لاہور (پاک صحافت) ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پور) کے سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد جبکہ 32 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ 54 فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں۔

ماضی میں پی ڈی ایم کو بھی عوام نے احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا۔ سروے میں 38 فیصد نے کہا کہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے مارچ سے مقاصد حاصل ہونے کا کہا۔ خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ روک دیا گیا تھا اور اب مارچ جمعرات سے دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے