آصف زرداری

عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا حکومت میں آنے کا مقصد عوام کو مسائل سے نجات دلانا ہے، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے پر سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اس حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرکے بات کروں گا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے