راجہ پرویز اشرف

گھر سے نکلو اور بلاول بھٹو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جاؤ، راجہ پرویز اشرف

سرگودھا (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلو اور بلاول بھٹو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جاؤ۔ ج پاکستان کے اس عظیم لیڈر نے 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، لانگ مارچ کا اعلان آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیا یے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو اس سیاسی قد کی ضرورت ہے جو پاکستانیوں کو اکٹھا کر سکے اور غریبوں کے مسئلے حل کر سکے۔ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو سب کچھ بالائے طاق رکھتے ہوئے نکل پڑے ہیں، بلاول وہ لیڈر ہے جو عوام کا درد، تکلف سمجھنے والا اور دکھ درد کا ساتھی ہے۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کسانوں کا کیا حال ہے، ان کو کھاد، پانی اور سستی بجلی نہیں مل رہی اس لئے آج گھر سے نکلو اور بلاول بھٹو کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جاؤ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نعیم الدین سیالوی کی شمولیت کے بعد اب پنجاب کے کونے کونے سے پیپلز پارٹی کی صدائیں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے