جاوید لطیف

عوام نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے، جاوید لطیف

شیخوپورہ  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے پاکستان تحرک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن چور ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،  جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل اس حکومت میں سب سے زیادہ سیل ہوئی، جن کے پاس گاڑیاں تھی اب وہ موٹر سائیکلوں پر آ گئے ہیں۔ ہمارے دور میں اسپتالوں میں ادویات فری ملتی تھیں۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران جاوید لطیف کا مزید کہنا تھاکہ عوام بتائیں کیا اب ادویات فری ملتی ہیں کیا مہنگائی کنٹرول میں ہے، عمران نیازی غربت مکاؤ نہیں، غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، تاجر خودکشیوں پر مجبور ہیں، عوام اس نالائق حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے