پی ٹی اے

عوام دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار رہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کردیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جارہے ہیں۔

پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کے مطابق فشنگ لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کےحوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طارق فضل چوہدری

اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے