حمزہ شہباز

عمران نیازی کے لانگ مارچ کا مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے لانگ مارچ کا اصل مقصد ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے اداروں پر دشنام طرازی کی مہم کے پیچھے غیرآئینی اقدام کی فرمائش نہ ماننا ہے۔ اللہ تعالی ارشد شریف کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے واقعہ کے کئی پہلوئوں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ امید ظاہر کی کہ تحقیقات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے عمران نیازی اور اس کے جھوٹے بیانیے کے پائوں بھی کٹ گئے ہیں۔ عمران نیازی اور اس کی جماعت ارشد شریف کے جسد خاکی پر سیاست چمکاتے رہے، ان کی دو رخی سیاست طشت ازبام ہوگئی ہے۔ عمران نیازی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے