سعید غنی

عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر محنت سندھ و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت سندھ و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہباز گل نے عمران نیازی کا بیانیہ پیش کیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نےکہا کہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے،عمران نیازی کی غیر ملکی فنڈنگ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جہاد کے نام پر عمران نیازی شر اور فساد پھیلانا چاہتا ہے لیکن عمران نیازی کے اچھے بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔وزیر محنت سندھ و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران نیازی بنکر میں چھپ کر مردانگی دکھا رہا ہے، عمران نیازی اپنی جنگ میں اپنے بچے شامل کیوں نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے