مفتاح اسماعیل

دس فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کیلئے لگایا گیا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دس فیصد سپر ٹیکس صرف ایک سال کیلئے لگایا گیا ہے، ریٹیل سیکٹر سے رواں مالی سال کے دوران گزشتہ کی نسبت زیادہ ٹیکس حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،درآمد میں کمی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے چیئر پرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کیپیٹل مارکیٹ شراکت داروں کی ملاقات ہوئی جس میں اسٹاک ایکسچینج حکام نے کیپیٹل مارکیٹ میں استحکام کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ملاقات کے دوران میکرواکنامک، ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل کردیں، کمیٹیاں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دو ہفتوں میں تیار کر کے دیں گی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام کیلئے آئی ایم ایف کی عائد شرائط پر مکمل عملدرآمد کر لیا ہے، اگست کے آخر میں آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے میکرواکنامک میں استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے