احسن اقبال

عمران نیازی نے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے فارن فنڈنگ کیس کو چھپا کر پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیا ہے، عبرت ناک سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں غیر ملکی ذرائع، کمپنیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان دشمن ممالک کے ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی، پی ٹی آئی کئی برس سے الیکشن کمیشن اور عدالتی کارروائی سے راہ فرار اختیار کرتی رہی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کا فائدہ اٹھا کر اربوں روپے ہتھیائے، غیر قانونی اکاؤنٹس سے فنڈنگ لیکر چھپایا گیا، کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے قومی قائدین کا تمسخر اڑایا جس کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان نے ثابت کیا وہ وزیراعظم تو دور محلے کا کونسلر بننے کی بھی اہلیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی ایران کو ہیلی کاپٹر حادثہ تحقیقات میں معاونت کی پیشکش

(پاک صحافت) پاکستان نے پڑوسی ملک ایران کو صدر ابراہمی رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے