مریم اورنگزیب

عمران نیازی ملک میں انتشار، افراتفری اور ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں انتشار، افراتفری اور ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ جولائی کو جو الیکشن ہوا اس میں پی ٹی آئی کی بیس اسی سیٹوں پر الیکشن ہوا، دماغی مریض شخص جو ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے ملک کے ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ملک کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے، ہٹلر مائنڈ سیٹ ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے عوام کو بھوکا کیا، معیشت کو تباہ کیا داخلہ و خارجہ پالیسی کو خراب کیا، کبھی طیبہ گل کو اغواء کر کے چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھا کر سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بنائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو جاوید اقبال بنانا چاہتا ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام ہورہا ہے، اقتدار کی کرسی میں بیٹھ کر ملک کو بھوکا کیا اداروں کا مفلوج کمزور کیا، ریاستی طاقت استعمال کرکے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے، اقتدار میں نہیں تو الیکشن کمشنر کیوں استعفی دے؟

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے