سعید غنی

عمران نیازی حکومت کا جنازہ اسلام آباد میں پڑھا جاچکا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے چند ہزار افراد نے مل کر اسلام آباد میں عمران نیازی حکومت کا جنازہ پڑھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ساری زندگی اسلامی احکامات کی دھجیاں اڑانے والا نیازی، آج مذہب کا چمپیئن بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان نیازی نے حسب روایت سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا، ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ نیازی کی سیاست کا آغاز جھوٹ سے، نیازی کی سیاست کا اختتام جھوٹ پر ہے۔ سب کو رلانے کی بھڑکیں مارنے والا نیازی، آج گڑ گڑا کر رو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی عوام دشمن حکومت کو اتحادیوں اور اپنے ساتھیوں نے بھی چھوڑ دیا ہے۔ اس نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، کرپشن کو پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے