وزیراعظم

بابائے قوم کو سلام جن کیوجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بابائے قوم اور مشاہیر پاکستان کو سلام جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ عظیم قائد کے اصولوں اور نظریات کی پیروی کرتے ہوئے ان کا مشن پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لاہور میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار پاکستان بابائے قوم کا ہم پر احسان ہے۔ قائد نے بکھرے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کر کے الگ وطن کے قیام کے خواب کی تعبیردی، انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک آزاد پاکستان اور آزاد قوم کے مشن کے لیے کام کیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم اور مشاہیر پاکستان کو سلام جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، انہوں نے جن اصولوں اور مقاصد کے لیے یہ وطن بنایا تھا انہیں پورا کرنا عوام کا مشن ہونا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد پورے کرنے کے لیے قیام پاکستان کے جذبے اور سوچ سے کام کرنا ہوگا۔ آزادی کی حفاظت کے لیے معاشی بدحالی، تقسیم، جہالت اور غربت سے نجات پانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے