عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، نذیر چوہان

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین ہم خیال گروپ کے رہنما نذیر چوہان نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر عہدے کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے زیادتی کی ہے، انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ان ہی کی پارٹی پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سالِ رواں میں مئی کے مہینے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ شہزاد اکبر نے مقدمے کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیئے، نذیر چوہان کے الزامات سے میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے